انتظار ختم !لوئر کرم بلیامین میں پھنسے 250 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئیں

انتظار ختم !لوئر کرم بلیامین میں پھنسے 250 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئیں

پاراچنار،گزشتہ روز لوئر کرم بلیامین میں پھنسے ہوئے 250 گاڑیاں راتوں رات پاراچنار پہنچ گئیں ۔

قافلہ میں پاراچنار جانے والے گاڑیاں لوئر کرم بلیامین میں پھنس گئے تھے ، ٹریلا الٹنے سے شورکو روڈ کو بند کرنے کی وجہ سے تمام گاڑیاں بلیامین میں رکی ہوئی تھی۔

پرچون، ایل پی جی، میڈیسن اور ، سات آئل ٹینکرز رات کو پاراچنار پہنچ گئے مجموعی طور پر 450 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں۔

صدر ٹریڈ یونین حاجی امداد حسین کے مطابق ایک بڑی حد تک عوام کے مشکلات حل ہونگے، سامان ملنا شروع ہوگیا اگر ٹل پاراچنار مین روڈ پر مزید اس اس طرح آمد و ہوتی رہی تو دونوں فریقین کے مشکلات حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں فریقین کے مکس گاڑیوں کو ٹل سے اپر اور لوئر کرم کیلئے روانہ کیے تھے ، ضلعی انتظامیہ پاراچنار: دیرپا امن و امان کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top