خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازارگرم ،عمران خان کی گڈ گورننس کمیٹی کیا کررہی ہے؟ صحافی عرفان خان کی صوبائی حکومت پر تنقید

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازارگرم ،عمران خان کی گڈ گورننس کمیٹی کیا کررہی ہے؟ صحافی عرفان خان کی صوبائی حکومت پر تنقید

سینئر صحافی عرفان خان نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے پاس ترقیاتی بجٹ کیلئے 418 ارب روپے تھے،اسمین 297ارب روپے شہری اور ضلعوں کیلئے تھے باقی رقم قبائلی اضلاع کیلئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی9ماہ کی کارکردگی دھرنوںاوراحتجاجوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اور سب کے سامنے ہیں ۔

انہوں صوبائی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت کی کارکردگی بجٹ کیساتھ مشروط کریں تو ان 418 ارب روپے میں سے صرف 87 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ 70 فیصد خرچ ہونا چاہیے ۔بجٹ نہ خرچ ہونے کی اصل وجہ دھرنا اور احتجاجی مظاہرے تھے جس کی وجہ سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں ۔جب ترجیح احتجاج ،مظاہرے ہو تو پھر ترقیاتی کام پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ہسپتال ، سکول کے علاوہ لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔لیکن انہوں نے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی بجائے دھرنا اور احتجاج پر اپنی ترجیح دی ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں پتا چلا ہے کہ علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل جاتے ہیں لیکن پتا نہیں ان کی عمران خان کیساتھ ملاقات بھی ہوتی ہیں یا نہیں بلکہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ جو لوگ ملنے جاتے ہیں تو وزیراعلیٰ ان کو کہتا ہے کہ آپ لوگ یہ بیان دیا کریں کہ خان صاحب کا علی امین کی کارکردگی سے مطمئن ہے ۔

پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت کوتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاق کو اشتہارات کا طعنہ دینے کی بجائے ان کے سوشل میڈیا ہے یہ بھی اشتہارات سے کم نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی بھی اچھی ہے اور سوشل میڈیا میں ان کیساتھ کوئی مقابلہ بھی نہیں کرسکتا ۔پارٹی کے اندر شدید اختلاف اڈیالہ جیل میں ایک وزیر دوسرے کا دوسرا تیسرے کا اور اسی طرح کسی وزیر کو اپنے کارکردگی کا کچھ پتانہیں ہے
انہوں نے کہاکہ ابھی تک کوئی صحافی عمران خان کیساتھ ملا نہیں ہے کہ آیا ان کا واقعہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد ہے۔اسی وجہ سے پارٹی کارکن اور دیگر لوگ بھی اس صورتحال سے کنفیوز ہیں عمران خان کا علی امین گنڈاپور کیساتھ اختلاف اس وقت سے پیدا ہوا ہے جب محسن نقوی صوبہ خیبر پختونخوا آئے تھے اور علی امین گنڈپور نے ان کیساتھ ہاتھ ملایا اور گفتگو کی ۔کیونکہ وہ تو ان لوگوں کیخلاف مہم چلا رہاہے ،تو اسی وجہ سے علی امین گنڈاپور نے تو عمران خان کے بیانیہ کو نقصان پہنچایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی اس صورت میں بہتر ہوگی جب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ،عمران خان کے بیانات اور دھرنے ،جلوسوں کی بجائے عوام کی بنیادی سہولیات پر ترجیح دے

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور انتہائی عقلمند وزیراعلیٰ یہ عمران خان سے بھی زیادہ عقلمند ہے ،اسٹبلشمنٹ کیساتھ ،ملکی تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ ،صوبے کے حالات ،اس کےعلاوہ وفاق کیساتھ ان سارے معملات کو ڈیل کرنا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ علی امین گنڈاپور ایک عقلمند سیاستدان ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مشیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ ایک یمپورٹڈ مشیر خزانہ ہے کیونکہ ان کو کراچی سے لایا گیا ہے ۔ان کی کارکردگی بھی صرف ایکس تک محدود ہے ۔ان کی کارکردگی صرف وفاق اور سندھ حکومت پر تنقید کرنا ہے ۔لیکن وہ اپنی کارکردگی بیان نہیں کرتا ۔آخر پرانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا عہدے سے ہٹانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

Scroll to Top