پشاورکے علاقے ارمڑ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس حوالدار سمیت چار افراد زخمی

باجوڑ کے علاقے عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس حوالدار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی پولیس افسر وقاص رفیق کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top