دہشتگردی کیخلاف قوم کو یکجا ہونا چاہیے، وفاقی وزیر امیر مقام

دہشتگردی کیخلاف قوم کو یکجا ہونا چاہیے، وفاقی وزیر امیر مقام

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ باہربیٹھادشمن موقے کی تلاش میں رہتاہے، دہشتگردی کیخلاف یکسوئی سے کام کرنا چاہیے۔

حالیہ دہشتگردی واقعات پر بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ اے پی ایس واقعے کے بعد تمام پارٹیاں میز پربیٹھیں، نیشنل ایکشن پلان بنا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا،بلوچستان میں مسلسل دہشت گردحملےہورہےہیں، سب سےزیادہ دہشتگردحملے مجھ پرہوئےہیں،  ہم سوات،ملاکنڈمیں اپنےگھرچھوڑ کرآئی ڈیزبنے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: لشکر اسلام کے سربراہ مفتی منیر شاکر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

وفاقی وزیر امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان واقعےکوچندنادان لوگوں نےبدترین طریقے سےسوشل میڈیاپرپیش کیا، اگر ایسےکام کریں گےتوملک کمزورہوگا۔

Scroll to Top