مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی

مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی

مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ کا اعلان ہوگیا، مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے پشاور کے باغ ناران میں ادا کی جائے گی، ان کی تدفین بھی آج ہوگی۔

مفتی منیر شاکر کے صاحبزادے نے قاتلوں کی گرفتاری تک اپنے والد کی تدفین سے انکار کیا تھا، انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جب تک میرے والد کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ان کی تدفین نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: لشکر اسلام کے سربراہ مفتی منیر شاکر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مفتی منیر شاکر گزشتہ روز بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے، واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے جو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Scroll to Top