پشاور اور کرک میں دہشتگردوں کے حملے،2 اہلکار شہید

پشاور اور کرک میں دہشتگردوں کے حملے،2 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور اور کرک میں دہشتگردوں کے حملوں میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

پشاور میں  پولیس چوکی پجگی پرمسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

کرک میں 3 مقامات پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی دہشتگردوں کی سہولت کار اور حمایتی ہے، ایمل ولی خان

ڈی پی او کرک کے مطابق دہشتگردوں نے سوئی گیس کے دفتر پر حملہ کیا، تھانہ تخت نصرتی اورتھانہ خرم پر بھی حملہ آور ہوئے، حملوں کے نیتجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔

Scroll to Top