کوئٹہ کے علاقے بروری میں کرانی روڈ پر انسداد دہشتگردی فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
کرانی روڈ پر اے ٹی ایف گاڑی کے قریب دھماکے کے ایک اہلکار کی لاش اور 6 زخمیوں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے اے ٹی ایف کی گاڑی کو نقصان پہنچا، دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور اور کرک میں دہشتگردوں کے حملے،2 اہلکار شہید
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور مزید تحقیقات شروع کردیں۔