ٹیکس کولیکشن کے بغیر ترقی ناممکن ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

ٹیکس کولیکشن کے بغیر ترقی ناممکن ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ہماری ٹیکس کولیکشن بہت کم ہے، جب تک ٹیکس اکھٹا نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اب وہ وقت ختم ہو گیا ہے کہ بزنس مین کو حکومت کے پاس جانا پڑے گا،اب حکومت کو بزنس مین کے پاس آنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا ملکی ترقی کیلئے دس سال کادورانیہ درکار ہے، پچھلے چالیس سالوں سے کامیاب ممالک نے ایکسپورٹ کو بڑھایا ہے، ہمیں بھی اس کو بڑھانا ہو گا اگر ملائیشیا روڈ میپ بنا کر آگے بڑھ سکتا تو ہم کیوں نہیں بنا کر آگے بڑ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کیا، آئی ایم ایف

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا حکومتیں ختم کرنے سے ترقیاتی منصوبوں کو ختم نہیں ہونا چاہیے، ہماری پالیسوں پر عمل کر کے آج انڈیا آگے نکل چکا ہے ،پالیسوں پر عمل پیرا ہونے میں دس سال لگتے ہیں، اگر ترقی کرنی ہے تو دس سال کادورانیہ درکار ہے۔

Scroll to Top