پہلا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم91 رنز پر ڈھیر

پہلا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم91 رنز پر ڈھیر

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی انہتائی ناقص کارکردگی، پوری ٹیم 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ صفر پر گری، محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ بھی صفر پر گر گئی، اوپنر حسن نواز اور محمد حارث دونوں صفر کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 3 رنر گری جب عرفان احمد ایک رن بنا کر پویلین لوٹے، چوتھی وکٹ 11 رن پر گری، شاداب خان بھی کریز پر ٹک نہ سکے اور 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں وکٹ 57 رنز پر گر گئی، آغا سلمان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبدالصمد نے 7 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم لینڈ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 21 مارچ کو ایڈن پارک،آکلینڈ،چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 23مارچ کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں شیڈول ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 26 مارچ کو سکائی اسٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Scroll to Top