مفتی منیر شاکر کا نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے پشاور میں ادا کیا جائیگا

مفتی منیر شاکر کا نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے پشاور میں ادا کیا جائیگا

مفتی منیر شاکر کا نماز جنازہ آج بروز اتوار دوپہر 3 بجے باغ ناران حیات آباد، پشاور میں ادا کیا جائیگا۔ بیٹا عبداللہ شاکر

مفتی منیر شاکر کل ایک بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے جن کو علاج کیلئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہوگئے۔

مرحوم کے بیٹے نے واقعہ کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے والد کے قاتلوں کی گرفتاری تک اپنے والد کی تدفین سے انکار کیا تھا۔ تا ہم اب انہوں نے اپنے والد کی نماز جنازہ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق شہید مفتی منیر شاکر کا جنازہ آج سہ پہر تین بجے پشاور کے باغ ناران میں ادا کیا جائے گا۔

Scroll to Top