مصر کے قومی فلکیاتی ادارے نے مصر کے علاوہ دنیا کے 30کے قریب شہروں کے نام بھی بتائے ہیں جہاں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے ، ان شہروں میں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ،ریاض ،انقرہ ،تہران ، مسقط ،کراچی ،لندن ،ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں ۔
پیشگوئی کے مطابق اس سال مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور ہفتہ 29 مارچ کو آخر ی روزہ ہوگا جبکہ یکم شوال یا عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہوگی ۔
دوسرے جانب اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق فلکیاتی حساب سے شوال کا پہلا دن یعنی عید 30مارچ اتوار یا 31مارچ پیر 2025 کو ہوسکتی ہے ۔
ابراہیم الجروان کے مطابق امارات میں شوال کا چاند 29 مارچ 2025 کو دوپہر 2;58 بجے مقامی وقت کے مطابق پیدا ہوگا اور سورج غروب ہونے تک چاند صرف 3 گھنٹے پرانا ہوگا اور چاند کی پوزیشن اور سور ج کی روشنی کی موجودگی کے باعث چاند کا دیکھنا مشکل ہوگا اس لیے اگر ایسا ہوا تو یکم شوال اور عید الفطر پیر 31 مارچ کو ہوگی ۔
