سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میںگھر سے خاتون کی لاش برآمد

سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میںگھر سے خاتون کی لاش برآمد

سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں ایک گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے 3 دن قبل قتل کرکے گھر میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی بہن گل ناز بی بی نے فون کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن رابطہ نہیں ہو سکا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کے بہنوئی خکلے خان اور اس کی بہن کے درمیان گھریلو ناچاقی تھی۔

خاتون کے بھائی کی رپورٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر پر چھاپہ مارا اور لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق، خاتون کی لاش کم از کم 3 دن پرانی ہے۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں بہنوئی خکلے خان اور 2 مزید افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top