خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دورنا پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، چترال ،دیر ، سوات ، باجوڑ ، ملاکنڈ ، شانگلہ ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ، تورغر ، بٹگرام ، پری پور ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرکٹ ، لکی مروت ، مہمند ، خیبر ،اورکزئی ، کرم ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیرستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔
صوبے کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری کا مکان ہے ،پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں صفر ، مالم جبہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔