وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کردی ،دہشتگردی کے پیش نظر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے ، اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کرینگے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی ، اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیئے جائینگے ، پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائیگی ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیاجائیگا ۔ اس کے علاوہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔