مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون منصوبے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے چین اور پاکستان کے تعلقات پر خودکش حملہ قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی کا بیان دراصل ، خدا حافظ چین کا سرکاری اعلان ہے جس کے تحت شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈ ی دکھا دی ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ حنیف عباسی نے ایم ایل ان خود بنانے کا اعلان کرکے چین کو کیا پیغام دیا ہے ؟ یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا جب چین نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرج کی مدت میں ایک سال کی توسیع دی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شہبا زحکومت افغانستان کے بعد اب چین کیساتھ تعلقات بھی خراب کررہی ہے جبکہ وزیر ریلوے کا مائنس چین ایم ایل ون منصوبے کا اعلان ایک بڑی پالیسی تبدیلی کا عندیہ دے رہاہے ۔
بیرسٹر سیف نے فارم آفس سے مطالبہ کیا کہ اگر اس بیان کی وضاحت نہ دی گئی تو اسے حکومت کی سرکاری پالیسی سمجھا جائے گا۔