پشاور کے علاقے ارمڑ میں دھماکے کی ایف آئی آر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کرلی گئی۔
دھماکے کی ایف آئی ار تھانا ارمڑ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف درج کر لی گئی جس میں دہشتگردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ارمڑ میں مسجد کے باہر دھماکے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس پہنچی، دھماکے میں مفتی شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور اور کرک میں دہشتگردوں کے حملے،2 اہلکار شہید
ایف آئی آر کے مطابق مفتی شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایل ار ایچ ہسپتال میں دم توڑ گئے، بارودی مواد مسجد کے مخصوص چھوٹے گیٹ کے سامنے رکھا گیا تھا،
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مفتی منیر شاکر مسجد میں داخل ہوئے تو دھماکا ہوا، جس میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔