تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا

تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا

تربیلا ڈیم صوابی میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو1404 فٹ پر آگئی جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈل لیول 1402 فٹ ہے۔

تربیلا ڈیم ذرائع کا کہنا ہے کہڈیم میں پانی کی آمد 14 ہزار 4 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر پانی کی مزید آمد کے مطابق پانی کا اخراج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واپڈا نے آبی زخائر کی موجودہ صورتحال پر رپورٹ جاری کردی

تربیلا ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے، 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔

Scroll to Top