پشاور میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ممبر قومی اسمبلی آصف خان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھ دیا۔
ایم این اے آصف خان نے خط میں اپنے حلقے این اے 32 میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے کی درخواست کی ہے۔
آصف خان نے کہا ہے کہ امن و امان کے حوالے سے دوسری مرتبہ خط لکھ رہا ہے، پچھلے خط کے باوجود کوئی واضح کارروائی نہیں کی گئی، ہشتنگری، پھندو، کابلی اور گلبہار تھانوں کی حدود میں جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاورپجگی چوکی پر حملہ، شہید پولیس اہلکار نذر علی کی نماز جنازہ ادا
سڑکوں پر ڈکیتی، چھینا جھپٹی، ہوائی فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ،جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں متعلقہ ایس ایچ اوزکی ناکامی نے خوف اور لاقانونیت کی فضا پیدا کر دی ہے،
خط میں کاکہا گیا ہے کہ پشاور شہر کی موجودہ صورتحال سیکیورٹی کے نفاذ میں سنگین کوتاہی کی نشاندہی کرتی ہے، غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی، جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کی فوری ضرورت ہے۔