وفاق پر الزام تراشی کر کے گنڈاپور اپنی نالائقی چھپانا چاہتے ہیں، اختیارولی

وفاق پر الزام تراشی کر کے گنڈاپور اپنی نالائقی چھپانا چاہتے ہیں، اختیارولی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وفاق پر الزام تراشی کر کے گنڈاپور اپنی شرمندگی اور نالائقی چھپانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور گنڈاپور سرکار غائب ہیں، دہشتگردی واقعات ہوں تو حکومت فرنٹ سے لیڈ کرتی ہے گنڈاپور صاحب تین ہفتوں سے کہاں تھے ؟

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، وزیراعلیٰ کا اعتراف

اختیار ولی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی آئی حکومت کے پاس وژن تو تھا نہی لیکن مشکل حالات سے نمٹنا بھی نہیں جانتے۔

اختیار ولی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو مشورہ ہے کہ آپ حکومت نہیں چلا سکتے اسمبلی توڑیں اور استعفیٰ دے دیں۔

Scroll to Top