وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت ساری دنیا کی دہشتگرد تنظیمیں موجود ہیں، کئی سال سے یہ دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، بی ایل اے کے تانے بانے ہندوستان سے ملتے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر قبائلی سرداروں کا قبضہ رہا ہے اورابھی بھی ہے، بلوچستان کے عوام کو ان کا حق ملنا چاہیےاور اس میں وفاق اپنا کردارادا کرے گا۔
سانحہ جعفر ایکسپریس پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نقصان بہت زیادہ ہوسکتا تھا لیکن ہماری افواج نے دانشمندی سے معاملے کو ہینڈل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے افغان مہاجرین کے انخلا کی مخالفت کردی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے تحریک انصاف کو اے پی سی میں پی ٹی آئی کوبھی غیر مشروط طور پرشامل ہونا چاہیے۔