سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر بنی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں کو پھر طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔
ریاست مخالف مہم میں ملوث پی ٹی آئی رہنماوں کو 18 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
طلب کیے جانے والوں میں فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،محمد حماد اظہر شامل ہیں، عون عباس بپی ، محمد شہباز شبیر ،وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیمور سلیم جھگڑا کا شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، جبکہ دو بار طلبی کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامے پیش نہیں ہوئیں۔
جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے، جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے کی شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔