وزیراعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان کریں گے، علی پرویز ملک

وزیراعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان کریں گے، علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بڑی خوشخبری سنادی، کہا وزیر اعظم محمد شہباز شریف جلد بجلی کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر علی پرویز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ،عوام کی فلاح وبہود ہماری اولین ترجیح جس کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد پٹرول کی قیمت کو کم کیا، اب بجلی کی قیمتیں کم کر کے معیشت کو مزید مستحکم کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف جلد بڑا اعلان کریں گے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامعہ پروگرام پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کیا، آئی ایم ایف

 وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں حکومت نے مثبت معاشی پالیسیوں سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اورآئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Scroll to Top