سی پیک اور پراکسی جنگ: ظاہر شاہ شیرازی کی پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں اہم گفتگو

پشاور: اس وقت امریکہ اور چین کے مابین ایک پراکسی جنگ جاری ہے، جس میں بھارت فرنٹ لائن پر موجود ہے اور افغانستان کی سرزمین اس جنگ میں استعمال ہو رہی ہے۔

سینیئر صحافی ظاہر شاہ شیرازی نے پختون ڈیجیٹل کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اثر پاکستان پر پڑ رہا ہے اور یہ معاملہ انتہائی حساس ہے۔

ظاهر شاہ شیرازی نے پاکستان چین اقتصادی راہداری سی پیک منصوبے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے۔

ان کے مطابق جب بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی) نے بھارتی چینل پر اپنے مطالبات رکھے، تو یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ یہ جنگ دراصل پاکستان اور چین کے درمیان جاری سی پیک منصوبے کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں اور صوبائی حکام کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف چین کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بھی ایک کلیدی منصوبہ ہے، جس کے ذریعے پورے خطے میں معاشی استحکام آ سکتا ہے۔

لیکن بی ایل اے اور دیگر عناصر اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں، جو ایک بڑی جغرافیائی سیاسی لڑائی کی علامت بن چکا ہے۔

Scroll to Top