پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور طورخم بارڈر پر آمدورفت کے لئے گیٹ کھولنے کے حوالے سے جرگہ کی دوسری نشست آج افغانستان کے طورخم علاقے میں ہونے جا رہی ہے۔
پاکستان کی جانب سے 36 رکنی جرگہ آج طورخم افغانستان جائے گا، جس میں 17 قبائلی عمائدین، علماء، اور 19 چیمبر ممبران شامل ہیں۔
اس جرگہ کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی مسائل کو حل کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور عوامی آمدورفت کے راستے کھولنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نشست میں دونوں ممالک کے حکام سرحدی تحفظ، تجارت اور عوامی رابطوں کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں طورخم بارڈر کی بندش ، پاک افغان سالانہ تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی
اس جرگہ کا انعقاد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے اور سرحدی مسائل کو حل کرنے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کی بندش اور آمدورفت پر مختلف مسائل سامنے آ چکے ہیں، جنہیں حل کرنے کے لیے اس جرگہ کو ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔