طورخم سرحد پر کشیدگی خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج جرگہ ممبران کی اہم نشست ہوگی ۔
جرگہ مذاکرات میں 25 رکنی افغان جرگہ ممبران شرکت کریں ، جرگہ سربراہ کے مطابق اگر افغان فورسز متنازعہ تعمیرات بند کرنے پر راضی ہوگئے تو گذشتہ 23 روز سے بند تجارتی گزر گاہ کو ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے کھولا جاسکتا ہے ۔
پاکستان 36 رکنی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کے مطابق آج صبح گیارہ بجے طورخم سرحد کے قریب افغانستان کے حدود میں جرگہ مذاکرات ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہے کہ مذاکرات کے دوران کشیدگی کا پرامن حل نکالا جاسکے ۔
سید جواد حسین کاظمی نے مزید کہا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کی بندش سے یومیہ 3 ملین ڈالرز کی تجارت کا نقصان ہورہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ 21 فروری کو افغان فورسز پاکستان کے حدود میں تعمیرات کررہے تھے جس سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے اور طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم کی آمد ورفت کیلئے بند کردیاگیا۔