لکی مروت پولیس کا آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانے تباہ

لکی مروت پولیس کا آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانے تباہ

لکی مروت پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بموں سے تباہ کردیا۔

پولیس کے مطابق کرک اور میانوالی کے سنگم پر پہاڑوں میں قائم کیمپ تباہ کردیا۔

آئی جی پی، کے پی نے کہاکہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کیساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی ۔

انہوں نے کہاکہ کلین اپ آپریشن آخری ٹھکانے کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top