جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیاگیا ، صبح 6 سے شام 6بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک کی سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی ، سرویکئی ، جنڈولہ روڈ بھی آمد ورفت ،ٹریفک کیلئے بند رہے گی ۔

وانا گومل زام روڈ مسافروں کیلئے کھلی رہے گی ، البتہ احمد وام سے کوٹکئی تک کی روڈ بند رہے گی ۔

ڈی سی ناصر خا ن کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے ۔

Scroll to Top