جوڈیشل کمپلیکس حملہ ، مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

جوڈیشل کمپلیکس حملہ ، مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید ، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دیدیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف کیسز پر سماعت کی ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم عباسی اور راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتار ی بھی جاری کردیے ۔

عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضر ی کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی ۔پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں ۔

Scroll to Top