یتیم بچے بنے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مہمان، یتیموں کے عالمی دن کے حوالے سے وزیر اعلی ہاوس پشاور میں تقریب کا انعقادہواجس میں مختلف یتیم خانوں میں رہائش پذیر ایک ہزار سے زائد یتیم بچے، بچیوں کی وزیر اعلیٰ ہائوس شرکت کی۔
وزیر اعلی علی امین گنڈاپورکی جانب سے یتیم بچوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔وزیر اعلی نے یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی۔ علی امین گنڈاپور کی طرف سے بچوں میں عید کے کپڑے اور نقد عیدی تقسیم کئے۔ وزیر اعلی فردا فردا تمام بچوں سے ملے اور ان میں گھل مل گئے۔
بچوں نے وزیر اعلی کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ صوبائی کابینہ، محکمہ سماجی بہبود کے حکام، فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔یتیم بچے حکومت اور ریاست کے بچے ہیں، ان کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
علی امین گنڈاپور معاشرے کے کمزور طبقوں کی کفالت فلاحی ریاست کی خصوصیات میں سے ہے، وزیر اعلی موجودہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق معاشرے کے کمزور اور نادار طبقوں کی کفالت کا سلسلہ جاری رکھے گی، علی امین گنڈاپوراس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی، امن و امان، شہداء کی درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔