مولانا فضل الرحمان کیساتھ معاملات اچھے ہورہے ہیں ، شیخ وقاص اکرم

مولانا فضل الرحمان کیساتھ معاملات اچھے ہورہے ہیں ، شیخ وقاص اکرم

ہمارے لوگوں کو گرفتار ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں حالات کو خراب کیا جارہا ہے،عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم نے جے یو آئی اور جماعت اسلامی سے ملاقاتیں کیں ہیں۔ 

پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے تو ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں حالات کو خراب کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت پی ٹی آئی سوشل میڈیا آفیشلز کو رہا کرے اور امن وامان کے بہتری کیلئے صوبے سے مل کر اقدامات اٹھائے۔

شیخ وقاص نے کہاہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم نے جے یو آئی اور جماعت اسلامی سے ملاقاتیں کیں ہیں ، فضل الرحمان کیساتھ معاملات اچھے ہورہے ہیں ۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے جو تحفظات تھے اس کو دیکھا ہے تعطل ضرور آیا تھا اب چیزیں بہتر ہورہی ہیں ،پی ٹی آئی ہر مخالفت کے باوجود مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھی تھی ، پی ٹی آئی ملکی سلامتی بارے میٹنگ میں شریک ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو اپنے حقوق کا پتا ہے اور انہیں اپنی طاقت کا اندازہ بھی ہے ، اغوا کیےگئے نوجوان جن کے پاس بھی ہیں انہیں رہا کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے جعلی پیج بنائے گئے ہیں انہیں اُٹھایا گیا ہے اغوائ کیے گئے نوجوانوںپر کہیں تشدد نہ کیاجارہاہو۔

Scroll to Top