پاکستان اور افغانستان کا مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھولنے پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان کا مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھولنے پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان نے مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لیےکھولنے پراتفاق کر لیا۔

طورخم سرحدی کشیدگی پر پاک افغان جرگہ مذاکرات میں انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین نے بتایا کہ مستقل فائر بندی اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے کھولنے پر اتفاق ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جرگہ نے افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کو عارضی طورپر بند کرنے پر اتفاق کیاہے ، متنازع تعمیرات بند کرنے کیلئے افغان جرگہ نے آج شام تک کی مہلت مانگ لی ہے ۔

پاکستانی جرگہ ممبر کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان جرگہ آج شام تک افغان حکام کو متنازع تعمیرات بند کرنے پر اعتماد میں لے گا ،امید ہے شام تک افغان کی جانب مثبت جواب مل جائے گی، جرگہ مشر شاہ خالد شینواری36 رکنی وفد اج افغانستان سائیڈ طورخم گئے تھے۔

واضح رہےکہ پاک افغان طورخم بارڈر بندش کا اج چوبیسواں دن ہے۔

Scroll to Top