خوست میں منشیات فروشوں کے خلاف 600 کامیاب کارروائیاں

خوست: افغانستان کے صوبہ خوست میں سیکیورٹی حکام نے گزشتہ سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 600 سے زائد کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں، چرس اور ہیروئن ضبط کی گئی۔

خوست پولیس ہیڈکوارٹر کے پریس آفیسر طاہر احرار کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ہزاروں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں اور دیگر منشیات قبضے میں لی ہیں۔

پاکٹیکا اور خوست کے کچھ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنی کارروائیوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائے تاکہ معاشرے میں منفی اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، جس کے باعث اب وہ دن رات بلا خوف و خطر اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں منشیات کے خلاف سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور کسی کو ان کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان طورخم بارڈر پر جرگہ کی دوسری نشست آج افغانستان میں ہوگی

Scroll to Top