سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے طور درہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کا خاتمہ کیا جا سکے۔
پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہر قیمت پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔