پاکستان میں تیار ہونے والا فٹ بال امریکی صدر کے پاس پہنچ گیا

پاکستان نے ایک اور تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے، جب پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹ بال عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر گیا۔

ایک نجی کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر فخر کے ساتھ یہ اعلان کیا کہ سیالکوٹ میں تیار کیا جانے والا فٹ بال فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹ بال بن چکا ہے، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر نے بھی معائنہ کیا۔

کمپنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹ بال سیالکوٹ میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے، اور یہ عالمی سطح پر بڑی پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

 ایک تصویر میں کمپنی کے بانی اور چیئرمین اس فٹ بال کو تھامے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر اس بال کا معائنہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں یوکرین جیت نہیں رہا، امریکی امداد نہ ہوتی تو جنگ دو ہفتے میں ختم ہو جاتی, ٹرمپ کی زیلنسکی پر تنقید

کمپنی نے مزید کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے ہر ملازم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ڈیزائن، کوالٹی مینجمنٹ، آئی ٹی، اور پروڈکشن میں انتھک محنت کرنے والے تمام افراد کی بدولت ہم اس اعزاز تک پہنچ پائے ہیں۔ یہ خوشی ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف سیالکوٹ کے لئے بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے، جس سے پاکستان کی فٹ بال کی صنعت میں عالمی سطح پر اہمیت بڑھ رہی ہے۔ سیالکوٹ کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی صنعت کی طاقت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی صنعتوں کی ترقی اور مہارت کا عکاس بھی ہے۔

Scroll to Top