نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، کیونکہ پہلے میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد کرائسٹ چرچ سے ڈونیڈن پہنچ چکی ہے، تاہم ٹیم نے پریکٹس سیشن کی بجائے آرام کو ترجیح دی۔ اس لیے قومی ٹیم دوسرا میچ بغیر کسی پریکٹس سیشن کے کھیلے گی۔

اس بات کا امکان ہے کہ اس فیصلے کا اثر کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر پڑ سکتا ہے، لیکن ٹیم نے اپنی حکمت عملی کے تحت آرام کو اہمیت دی۔

پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح چھ بجے شروع ہوگا۔ سیریز کے باقی میچز کا شیڈول بھی طے ہوچکا ہے، تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 21 مارچ کو آکلینڈ میں، چوتھا میچ 23 مارچ کو ماؤنٹ مانگونوئی میں، اور پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 45 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں پاکستان نے 23 میچز جیتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے 20 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز بغیر نتیجہ کے ختم ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کو آج کے میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں برابری حاصل کرنے کا موقع ملے گا، تاہم کھلاڑیوں کے بغیر پریکٹس سیشن کے کھیلنے کا فیصلہ ان کی کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔ اس کے باوجود، پاکستان کی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے پرعزم ہے۔

Scroll to Top