خیبر پختونخوا میں جوڈیشل افسران کیلئے ویلفیئر فنڈز کےقیام کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں جوڈیشل افسران کیلئے ویلفیئر فنڈز کےقیام کا فیصلہ

فنڈز کو خیبرپختونخوا جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈز بل 2025 کا نام دیا گیا ہے، فنڈز کے قیام میں ہر جوڈیشل افسر ماہانہ کے حساب سے پیسے جمع کرینگے۔

جوڈیشل افسران کیلئے ویلفیئر فنڈز کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ،تفصیلات کے مطابق وزیرقانون اور محکمہ خزانہ کے اراکین پر مشتمل کمیٹی نے فنڈز کے قیام کی منظوری دیدی ۔

دستاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ بل کے تحت فنڈمینجمنٹ سمیت دیگر معاملات کو طے کیاجائیگا ،فنڈز کے قیام کو قانونی شکل دینے کیلئے کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی ۔

دستاویز کے مطابق ویلفیئر فنڈز صحت، حادثات ، قدرتی آفات اور دیگر معاملات میں مالی معاونت کرے گا، فنڈز کو خیبر پختونخوا جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈز بل 2025 کا نام دیا گیا ہے ، فنڈز کے قیام میں ہر جوڈیشل افسر ماہانہ کے حساب سے پیسے جمع کریں گے

Scroll to Top