وزیراعلیٰ اجلاس میں شریک ہونگے،سیاسی کمیٹی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہونگے ۔سیاسی کمیٹی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی گئی ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت عمران خان سے ملاقات کرانے سے مشروط کی ہے ۔
سیاسی کمیٹی کا موقف ہے کہ علی امین کمیٹی صوبے کے چیف ایکزیکٹو ہیں اس لیے ان کو شرکت کرنی چاہیے ، علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ کے پی اجلاس میں شرکت کریں ۔
سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرام کا کہنا تھا کہ تمام ممبران نے اس بات پر اتفاق کیاہے کہ پی تی آئی اسوقت تک سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرے گی ، جب تک پارٹی کے رہنمائوں کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی جائے ۔





