قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو دعوت دی گئی ،وزیراعظم شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہونگے
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے مدعو کیے گئے رہنمائوں کی فہرست سامنے آگئی ، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنر ز کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلا س میں اسپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہونگے ۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہونگے ، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔
فہرست میں فضل الرحمان ، عمر ایوب ، مولان عبدالغفور حیدری ، صاحبزادہ حامد رضا ، فاروق ایچ نائیک ، سینیٹر راجہ ناصر عباس،محمود خان اچکزئی ، اختر مینگل ، اسد قیصر اور زرتاج گل کےنام شامل ہیں ۔
ایمل ولی خان ، خالد مقبول صدیقی ، خالد مگسی ، فاروق ستار اور مصطفی کمال شریک ہونگے ، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت بھی قومی سلامتی میں مدعو کی گئی ہے ۔