عید کی خریداری کیلئے مارکیٹوں میں عوام کا رش کم ہونے پر دکاندار پریشان

عید کی خریداری کیلئے مارکیٹوں میں عوام کا رش کم ہونے پر دکاندار پریشان

بازار میں لوگ زیادہ لیکن خریداری بہت کم ہے ،مہنگائی کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ،حکومت مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیں،دکاندار۔

دکاندار نےپختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سال بہت رش ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ مہنگائی کی وجہ سے رش بہت کم ہے ۔پچھلے سال اگر کوئی دو سوٹس لیتا تھا تو اس سال وہ ایک سوٹ لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بازار میں لوگ زیادہ ہے لیکن خریداری بہت کم کرتے ہیں اگر کسی کو دو جوڑوں کی ضرورت ہو تو وہ ایک خرید لیتا ہے ۔مہنگائی کی وجہ سے کاروبار بالکل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔حکومت مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیں۔

شہری نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہت ہی زیادہ مہنگائی ہے پچھلے سال اگر کوئی چیز 500 روپے کا ملتا تھا تو اس سال وہ 1500 کا مل رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ 1500 روپے کا سوٹ لے لیتے ہو تو پھر 1700 اس کے سلوانے پر بھی لگتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ صرف سوٹ کی بات نہیں اسی طرح شوز ،کاسمیٹکس ان کے ریٹس بھی بڑھ گئے ہیں ۔مہنگائی بہت زیادہ ہے ، فروٹ اور سبزیوں کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں ۔ پہلے اگر کوئی دو کلو چیز لیتاتھا تو اب وہ ایک کلو لے رہاہے ۔

Scroll to Top