پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا ۔
سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے ،یہ فیصلہ ہم نے گذشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔
تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اجلا س میں نہیں جائیگاتاہم علی امین گنڈاپور بطوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اس اجلاس میں شریک ہونگے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں ، 77سالوں سے ان حالات کا شکار ہیں اور ان حالات کے حق میں نہیں ہیں ۔
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پے رول پر رہا کیاجائے ، ہم نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہےاور فسطائیت کاخاتمہ کرنا ہے ۔