آئی جی خیبرپختونخوا کا جنوبی اضلاع میں دہشتگردی بڑھنے کا اعتراف

آئی جی خیبرپختونخوا کا جنوبی اضلاع میں دہشتگردی بڑھنے کا اعتراف

صوبے میں دہشتگردی بڑھنے کا مزید امکان،11ہزار اہلکاروں کی کمی ،تھانوں اور پولیس چوکیوں کی عمارتیں ٹھیک ہونی چاہئیں ، اسلحہ خریدنے کا پلان تیار ہے ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بالخصوص جنوبی اضلاع میں دہشتگردی بڑھی ہے ، صوبے میں دہشتگردی بڑھنے کا مزید امکان ہے ۔

آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے پاس 11ہزار اہلکاروں کی کمی ہے ، تھانوں اور پولیس چوکیوں کی عمارتیں ٹھیک ہونی چاہئیں ، پولیس کو جدید اسلحہ چاہیے ، اسلحہ خریدنے کا پلان تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کیساتھ جدید اسلحے اور دیگر وسائل کا معاملہ اُٹھایا ہے ، پارا چنار ٹل شاہراہ کو محفوظ بنانے کیلئے الگ فورس بنالی ہے ۔

آئی جی ذوالفقا ر حمید نے کہا کہ پولیس فورس کی تربیت کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے ، اہلکار پوری شاہراہ پر تعینات ہوں گے ۔

Scroll to Top