عدالت نے 15 اپریل تک رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت میں 15اپریل تک توسیع مقدمات کی تفصیل کےلئے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیے۔
پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب نے کی عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ نیا درخواست ہے، اس لئے ہمارے پاس تفصیلات نہیں ہے۔
اعظم سواتی نے گزشتہ سماعت پر پی این آئی ایل کی درخواست میں تفصیلات طلب کی تھی، عدالت کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسارکرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ تفصیلات فراہم نہیں کرینگے؟ جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت سے وقت مانگ لیا جس میں درج تمام نئے مقدمات کے حوالےل سے عدالت کو معلومات فراہم کی جائے گی ۔
عدالت نے متعلقہ اداروں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ،عدالت نے 15 اپریل تک اعظم سواتی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم