4 مقامات سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری،بدامنی کیخلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا سترہ روز میں داخل ،مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا
لوئر کرم کے چار مقامات پر آپریشن کرنے کا فیصلہ بگن ، مندوری ، چارخیل اور ڈاڈ کمر میں سینٹائرزیشن آپریشن کیا جائے گا ۔
چار مقامات سے بھاری تعداد میں نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ، آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے بگن میں مین سڑک پر احتجاجی دھرنا شروع کردیا ۔
آپریشن ہرگز قبول نہیں ، دھرنا شرکاء راستوں کی بندش اور بدامنی کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا سترہ روز میں داخل مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا ۔
جب تک مین سڑک نہیں کھول جاتا ، پاراچنار شہر کا رونق بحال نہیں ہوتا تب تک دھرنا جاری رہے گا ،مکین ۔