خیبر پختونخواہ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کا حکم جاری

آئی جی خیبر پختونخواہ نے پولیس ٹیلی کمیونیکیشن یونٹ کی زیر التوا کانسٹیبلز کی 100 خالی آسامیوں پر بھرتی کے احکامات جاری کردئیے

خیبر پختونخواہ میں پولیس کو دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے اور درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے افرادی قوت کی ضرورت کے پیش نظر عرصہ دراز سے ٹیکنیکل یونٹ میں زیر التوا کانسٹیبلز کی سو 100 خالی آسامیوں پر بھرتی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکنیکل ونگ میں پرانے آپریٹرز کی ریٹائرمنٹ اور نئی بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے افرادی قوت کی شدید کمی تھی جو اس نئے حکم نامے کے تحت بھرتی کی صورت میں پوری ہو جائے گی۔

ایک ویڈیو پیغام میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں فورس میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکار خیبر پختون خواہ پولیس کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی خیبر پختونخواکی زیر صدارت اجلاس،پولیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئےساڑھے 5 ارب روپےجاری

Scroll to Top