تحریک انصاف نے فارن افئیرز اور انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی تحلیل کردی، نوٹیفیکیشن جاری

تحریک انصاف نے اپنی فارن افئیرز اور انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کی تحلیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس کمیٹی میں اہم رہنماؤں میں زلفی بخاری، سجاد برکی، شہباز گل اور عاطف خان شامل تھے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ موجودہ حالات میں کمیٹی کی ضرورت نہیں اور اسی وجہ سے فارن افئیرز اور انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی کی تحلیل کے بعد تحریک انصاف کی خارجہ پالیسی کے امور اور عالمی تعلقات پر مزید فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار

پارٹی کے داخلی ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف اپنے عالمی تعلقات اور خارجہ پالیسی کو نئے انداز میں دیکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے اندرونی معاملات میں تبدیلیوں کی امید کی جا رہی ہے، جو پارٹی کی نئی حکمت عملی کے تحت ترتیب دی جائیں گی۔

Scroll to Top