دوسرے ٹی ٹونٹی میں سلمان آغا بابر اعظم کا ریکارڈ نہ توڑ سکے

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

سلمان علی آغا نے ایک اہم موقع پر قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ اپنی نصف سنچری سے محروم رہے اور بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے۔

سلمان علی آغا اگر نیوزی لینڈ کے خلاف ففٹی سکور کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ بابر اعظم کے بعد ٹی20 میں کیویز کے خلاف ففٹی سکور کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جاتے۔

بابر اعظم پاکستان کے آخری ٹی20 کپتان تھے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 50 سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔ یہ آخری موقع تھا جب کسی پاکستانی کپتان نے کیویز کے خلاف ففٹی پلس اسکور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی آدھی ٹیم 57 رنز پر پویلین لوٹ گئی

کپتان سلمان علی آغا کے پاس اس کارنامے کا مقابلہ کرنے کا موقع تھا، لیکن وہ محض 4 رنز سے یہ سنگ میل عبور کرنے سے محروم رہ گئے۔

ان کی شاندار اننگز کے باوجود قومی ٹیم بابر اعظم کے ریکارڈ کو نہ توڑ سکی، اور سلمان علی آغا کا یہ موقع ہاتھ سے چلا گیا۔

Scroll to Top