پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بند رہنے کے بعد کھولنے کا فیصلہ

پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بند رہنے کے بعد کھولنے کا فیصلہ

انتظار کی گھڑیاں ختم !پاکستان اور افغانستان کی طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25روز بعد کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہوگئے ہیں ، بدھ کی صبح 9 بجے طورخم سرحد پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیاجائیگا ، فلیگ میٹنگ کےبعد تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ آج طورخم سرحد پر ہوگی ، جس کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ کھول دی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ جے سی سی اجلاس تک فائر بندی رہے گی ،پاکستانی سکیورٹی حکام نے بھی افغان حکام کے فیصلے پر اظہاراطمینان کیاہے ۔

واضح رہے کہ طورخم بارڈر کی بندش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہوکر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا ۔

کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوتاہے ۔

Scroll to Top