پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دشمن کے پیچھے ہم کسی بھی ملک میں کارروائی کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ دشمن کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک میں جانا پڑا تو ہم جائیں گے ۔ملک دشمن عناصر کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنیوالی قوتوں کیخلاف بھرپور کارروائی کرسکتے ہیں
انہوں نے کہاکہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے ، اور اب اسے صرف بحال کیاجارہاہے تاکہ دہشتگردوں کا قلع قمع کیاجاسکے ۔