سکیورٹی خدشات ، شمالی وزیرستان اور ٹانک میںبھی کرفیو نافذ

سکیورٹی خدشات ، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں بھی کرفیو نافذ

اپر جنوبی وزیرستان ، شمالی وزیر ستان اور ٹانک میں آج بدھ کو کرفیو نافذ رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان اپر میں صبح چھ سے شام چھ بجے تک عزیز آباد چوک سے سرویکئی اور جنڈولہ ، اسپن مسجد ،آسمان منز ا اور لدھا سے مکین تک کی سڑک بھی بند رہے گی ۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان کے مطابق رزمک میں نواز کوٹ پل سے ڈنکن تک کرفیو ہوگا، ڈنکن سے میلوگئی پل تک بھی صبح چھ سے شام چھ بجے تک کرفیو رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ سے منزئی تک اور کڑی وام سے جنڈولہ تک کرفیو نافذ رہے گا ، کو ڑ قلعہ سے گومل اور گرداوائی وانا کاروڈ کھلا رہے گا۔

Scroll to Top