عیدالفطر پر کتنی سرکاری تعطیلات ہوں گی؟تفصیلات جانئے

وفاقی حکومت کا عید الفطر پر تین چھٹیوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق عید الفطر پر 3چھٹیاں ہوں گی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ (بروز پیر )سے 2 اپریل (بروز بدھ )تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی ، تاہم صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیاگیا ۔

دوسری جانب گذشتہ روز ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان المبارک 29روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر تین دن بند رہیں گے ، تین اپریل سے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے ، کیونکہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بجکر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔

Scroll to Top